اداروں کے سربراہ پی اے سی کو سنجیدہ نہیں لیتے ، آئندہ اجلاس میں حاضری یقینی بنائی جائے ،سیکرٹری کی عدم حاضری سے وزارت کی گرانٹ منظور نہ ہو

پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی کی اجلاس میں عدم حاضری پر برہمی کااظہار

جمعہ 1 جنوری 2016 21:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں کمیٹی نے سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی کی عدم حاضری پر برہمی کااظہار کیا، کمیٹی نے کہا کہ اداروں کے سربراہوں کی جانب سے پی اے سی کو سنجیدہ نہیں لیا جا تا، آئندہ اجلاس میں حاضری یقینی بنائیں ،سیکرٹری کی عدم حاضری سے وزارت کی گرانٹ منظور نہ ہو ، قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنونیئر کمیٹی شاہد ہ اختر علی کی صدارت میں ہوا اجلاس میں آڈٹ حکام کی جانب سے تحلیل شدہ وزارت خوراک وزاعت ولائیو سٹاک سال 1998-99کے آڈٹ اعتراضات پیش کئے ،اکثر آڈٹ اعتراضات کو کمیٹی کی جانب سے نمٹا دیا گیا جبکہ بعض آڈٹ اعتراضات صوبوں سے متعلق ہونے پر صوبوں کو منتقل کر دئیے گئے ،سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی کی عدم حاضری کی بناء پر وزارت کی گرانٹ منظور نہ ہو سکی، سیکرٹری کی عدم حاضری پر کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا ۔