سینیٹ میں آئین کے آرٹیکل 73 کے تحت مالیاتی بل انکم ٹیکس (ترامیمی) بل 2016 کی نقل پیش

جمعہ 1 جنوری 2016 21:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء ) سینیٹ میں آئین کے آرٹیکل 73 کے تحت مالیاتی بل انکم ٹیکس (ترامیمی) بل 2016 کی نقل پیش کر دی گئیں۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے بل متعلقہ کمیٹی کو ارسال کرتے ہوئے بل پر سینیٹرز سے اپنی سفارشات 4جنوری تک سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروانے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئین کے آرٹیکل 73 کے تحت مالیاتی بل انکم ٹیکس (ترامیمی) بل 2016 کی نقل پیش کی اور بل پر سینیٹ اراکین سے بل پر اپنی سفارشات دینے کی سفارش کی جس پر چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے بل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو ارسال کر دیا اور سینیٹ اراکین کو ہدایت کی کہ وہ بل پر اپنی سفارشات 4 جنوری تک سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا دیں ۔

سینیٹ اراکین کی جانب سے بل پر دی جانی والی سفارشات متعلقہ کمیٹی کو بھیجی جائیں گی۔ جس پر متعلقہ کمیٹی مزید غور غوض کریگی

متعلقہ عنوان :