کراچی ،فیڈرل بی ایریامیں اوور فلو ہونے والے پانی کی نکاسی کا کام فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر شروع

جمعہ 1 جنوری 2016 20:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر مصباح الدین فرید کی ہدایت پرسپرنٹنڈنگ انجینئر گلبرگ ٹاؤن نے اپنے عملہ کے ہمراہ ضلع وسطی کے علاقہ فیڈرل بی ایریا ، بلاک 18 جامع مسجد سمن آباد کے سامنے اور شہر کے دوسرے علاقوں میں اوور فلو ہونے والے پانی کی نکاسی کا کام فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا تا کہ علاقہ کے مکینوں کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے، تفصیلات کے مطابق اس اطلاع پر کہ فیڈرل بی ایریا بلاک18 میں نکاسی آب کی لائن پھٹ گئی (واضح رہے کہ لائن سنک ڈاؤن ہو ئی تھی) فور ی طور پر ایم ڈی واٹر بورڈ متعلقہ افسران کے ہمراہ متاثرہ مقام پر گئے اور متعلقہ انجینئر،افسران اور عملہ کو ہدایت کی کہ فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر اوور فلو ہونے والے پانی کی نکاسی کے انتظامات کئے جائیں خاص طور پر ہیلتھ ورکرز(کنڈی مینوں)،وینچنگ مشینوں اور سکشن مشینوں کو استعمال میں لایا جائے، اس موقع پر متعلقہ انجینئر نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو بتایا کہ بہنے والا سیوریج کا پانی واٹر بورڈ کی نکاسی آب کی لائن کا نہیں ہے بلکہ یہ پانی برساتی نالہ کا ہے ،اس نالے میں مکینوں نے ازخود سیوریج کے کنکشن ڈال رکھے ہیں یہ نالہ آگے جا کر گجر نالہ میں گرتا ہے چونکہ اس وقت گجر نالہ کافی حد تک بند ہے اور اس سے پانی کی نکاسی نہیں ہو رہی ہے یہ برساتی نالہ اوور فلو ہو گیا ہے جس کی وجہ سے پانی اوپر سے بہنا شروع ہو گیا ہے اس سے مذکورہ علاقہ متاثر ہوا ہے گوکہ نالہ کی صفائی کی ذمہ داری بلدیہ عظمی کراچی کی ہے تا ہم واٹر بورڈ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عوام کی سہولت کے لئے سیوریج سسٹم کی بحالی کا کام مکمل کر لیا ہے ، اس سلسلہ میں پانی کی نکاسی کیلئے جیٹنگ مشین اور افرادی قوت لگا کر صفائی کا کا م ہنگامی بنیادوں پر کیاگیابرساتی نالہ کے پانی کو بلاک 18 سے Divert کر کے بلاک 20 میں لے جا نے کے بعد شاہراہ پاکستان پر واقع واٹر بورڈ کی مین ٹرنک سیور لائن میں ڈال دیا گیا جس کے بعد ان تمام علاقوں کا سیوریج سسٹم بحال ہو گیا، جبکہ جمع شدہ پانی کی صفائی کا کام بھی مکمل کر لیا گیا،کرسمس کی تعطیلات کے باعث کرسچن اسٹاف چھٹیوں پر تھا ،جس کی وجہ سے بھی بعض جگہ سیوریج اوور فلو ہوا ،تاہم اسٹاف نے ایسی شکایات کا کافی حد تک ازالہ کردیا ہے ایم ڈی واٹر بورڈ نے افسران کو ہدایت کی کہ شہر کے کسی بھی علاقہ میں واٹر بورڈسیوریج سسٹم سے متعلق شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں ہر علاقہ میں اوور فلو کا مکمل خاتمہ کیاجائے تاکہ شہرکے کسی بھی علاقہ میں شہر یوں کو دشواری لاحق نہ ہو جبکہ موصولہ شکایات پر فوری اقدامات بھی کئے جا ئیں ان ہدایات پر ہر ضلع کے افسران واسٹاف شہریوں سے ملنے والی شکایات پر بھی کاروائی کررہا ہے ، ایم ڈی واٹربورڈ نے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سر وسز ،تمام چیف انجینئرز، سپر نٹنڈنگ انجینئرز،ایگزیکٹو انجینئرز (سیوریج) کوسختی سے ہدایت کی ہے کہ اپنے علاقوں کا روزانہ دورہ کریں اور اسے اپنے معمولات کا حصہ بنائیں اور موصولہ شہریوں کی شکایات کا ازالہ کر نے کے لئے مو ثر ،ٹھوس اور جامع حکمت عملی اختیار کریں اور اس کی تحریری رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر ایم ڈی سیکریٹریٹ کو دی جائے خاص طور پر اوور فلو کی شکایات کا بلا تاخیر ازالہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :