سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام نئے سال کے پہلے دن کو یوم دعا کے طور پر منایا گیا
جمعہ 1 جنوری 2016 20:26
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء )سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام نئے سال کے پہلے دن کو یوم دعا کے طور پر منایا گیا اس سلسلہ میں ملک بھر میں جمعہ کے اجتماعات میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا اور نمازیوں سے گناہوں کو چھوڑنے اور نیکی اختیار کرنے کا حلف بھی لیا گیا ۔ اس موقع پر چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے جامعہ رضویہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنی اتحاد کونسل 2016ء کو امن کے سال کے طور پر منائے گی ۔
حکومت سرکاری سطح پر 2016ء کو امن کا سال قرار دے اور 2016ء کے دوران ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کا ہدف مقرر کیا جائے۔وزیر اعظم نئے سال کیلئے نیشنل ایجنڈے کا اعلان کریں اور قومی قیادت متفقہ ایجنڈے پر دستخط کرے۔(جاری ہے)
حکومت ملک میں قیام کو پہلی ترجیح بنائے کیونکہ ملک امن کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔ داعش پاکستان کے امن کیلئے نیا خطرہ ہے اس لئے حکمرانوں نے داعش کے خطرہ سے آنکھیں بند کر لی ہیں۔
سول ادارے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دفاعی اداروں کا ساتھ دیں اور امن دشمنوں کے مقابلہ کیلئے امن دوست متحد ہو جائیں۔چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ داد ا گیروں اور رسہ گیروں نے سیاست کو یرغمال بنا رکھا ہے۔قانون حکمرانوں کے گھر کی لونڈی بن چکا ہے۔قانون کی حکمرانی قائم کرکے ملک میں امن قائم کیا جاسکتا ہے۔’’ریاست ہو گی ماں کے جیسی ‘‘ کا خواب پورا نہیں ہوا۔ شخصی آمرانہ حکومت پر جمہوریت کا لیبل لگانے سے کام نہیں چلے گا۔ پاکستان میں انتخابی عمل مذاق بن چکا ہے۔مزید اہم خبریں
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لپیڈ کا وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
-
ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا
-
پی آئی اے کی تنظیم نو میں 2 اہم سنگ میل حاصل کرلیے گئے
-
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے فارم 47 جاری کردیے
-
شہبازشریف حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
-
جنوبی ایشیا میں پہلی بار آرٹیفشل انٹیلیجنس سے 19 ٹریفک خلاف ورزیوں پرچالان شروع ہوگئے
-
وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ایرانی صدر نے دو طرفہ اور علاقائی امور پر تفصیلی بات چیت کی، دفتر خارجہ
-
آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو جنگ زدہ ممالک کی صف میں شامل کر لیے جانے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.