رات گئے سپیشل ڈیوٹی سے گھر جاتے ہوئے سرمیں چوٹ لگنے سے جا ں بحق ہونے والے ٹریفک وارڈن کو سپرد خاک
مرحوم نے محنتی اور ذمہ دارانہ طریقے سے فرائض انجام دیتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا ‘طیب حفیظ چیمہ
جمعہ 1 جنوری 2016 20:26
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء ) چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہاہے کہ رات گئے سپیشل ڈیوٹی سے گھر جاتے ہوئے سرمیں چوٹ لگنے سے جا ں بحق ہونے والے ٹریفک وارڈن فرحان جاوید کو سپرد خاک کردیا گیا۔پولیس افسران متوفی کے گھر گئے جنازے میں شرکت کی اور تدفین کے اخرجات اہل خانہ کو پیش کیئے ۔انہوں نے کہا کہ فرائض کی بجا آوری کے دوران اپنی جا ن کا نذرانہ پیش کرنے والے سٹی ٹریفک پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں انکی قربانیاں کھبی رائیگاں نہیں جائیں گی۔
سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک سیکٹر لاری اڈا میں تعینات ٹریفک وارڈن فرحان جاوید3325/TWشالامار سے سپیشل ڈیوٹی کرکے رات گئے واپس اپنے گھر شیش محل موہنی روڈ جا رہا تھا کہ مستی گیٹ کے قریب ایک پولیس ملازم نے اسے فٹ پاتھ کے قریب گرا ہوا دیکھاجس کے سر میں چوٹ لگی تھی جبکہ فرحان کی موٹر سائیکل بھی قریب ہی پڑی تھی ۔(جاری ہے)
ایمبولینس آنے تک ٹریفک وارڈن فرحان جاں بحق ہوگیا۔
سی ٹی او کی ہدایت پر پولیس افسران اسکے گھر گئے، اہل خانہ سے تعزیت کی ۔مرحوم کا جنازہ داتا دربار میں ادا کیا گیا اور میانی صاحب تدفین کردی گئی۔چیف ٹریفک آفیسر کی ہدایت پر ایس پی سٹی واقعے کی انکوائری رپورٹ ایک دن میں مکمل کرکے رپورٹ کریں گے جبک مرحوم کی تدفین کے ابتدائی اخراجات بھی اہل خانہ کو پہنچا دیئے گئے۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ فرحان جاوید انتہائی محنتی ،اور ذمہ دار انہ طریقے سے فرائض انجام دیتے ہوئے محکمے کیلئے جا ن کا نذرانہ پیش کیا جسے کھبی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.