ایمنسٹی اسکیم ٹیکس چوروں کو بچانے کا ایجنڈاہے، حکومت اکنامک کوریڈور کو کالاباغ ڈیم کی طرح متنازع بنارہی ہے،عمران خان

نظام میں شفافیت نہ ہوتو اسے جمہوریت نہیں کہا جاسکتا،فارم اے کے بغیر این اے ایک سوبائیس سے ووٹوں کی منتقلی کیوں کی گئی،نواز مودی ملاقاتین سجن جندال کے ذریعے کیوں ہوئی،چیئرمین تحریک انصاف کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 1 جنوری 2016 20:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایمنسٹی اسکیم کو ٹیکس چوروں کو بچانے کا ایجنڈا قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت پاک چین اکنامک کوریڈور کو کالاباغ ڈیم کی طرح متنازع بنارہی ہے، اگر نظام میں شفافیت نہ ہوتو اسے جمہوریت نہیں کہا جاسکتا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے وزیراعظم کے اعلان کردہ ایمنسٹی اسکیم پر کڑی تنقید کی۔

(جاری ہے)

اسکیم کا اعلان ایمانداری سے ٹیکس دینے والوں کو پھنسانے اور چوروں کو بچانے کے لیے کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ جسٹس ریاض کیانی مسلم لیگ ن کو بچانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ بتایا جائے فارم اے کے بغیر این اے ایک سوبائیس سے ووٹوں کی منتقلی کیوں کی گئی۔عمران خان نے پاک چین اقتصادی راہداری کے معاملے پر بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔انہوں نے کہاکہ نواز مودی ملاقاتین سجن جندال کے ذریعے کیوں ہوئی وزارت خارجہ کیا کر رہی ہے؟وزیر اعظم نے ہر معاملے میں جمہوریت مخالف شاہانہ رویہ اپنا رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :