پورا یقین ہے سال 2016دہشتگردی کے خاتمے اور یکجہتی کاسال ہوگا ٗ جنرل راحیل شریف

علاقے کی سیکیورٹی ،ترقی کی مکمل حمایت کرینگے، پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی بلوچ عمائدین سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 1 جنوری 2016 20:25

راولپنڈی /گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ مجھے پورا یقین ہے کہ سال 2016دہشتگردی کے خاتمے اور یکجہتی کاسال ہوگا ٗ انشاء اﷲ قوم کی حمایت کے ساتھ دہشتگردی ٗ جرم اور کرپشن کے گٹھ جوڑ کو توڑ کر انصاف اور امن کی راہ ہموار کرینگے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف جمعہ کو تلار اور تربت کے دورے کے بعد گوادر پہنچے جہاں انہوں نے بلوچ عمائدین سے ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مجھے پورا یقین ہے کہ سال 2016دہشتگردی کے خاتمے اور یکجہتی کاسال ہوگا۔

آرمی چیف نے کہاکہ انشاء اﷲ قوم کی حمایت کے ساتھ دہشتگردی ٗ جرم اور کرپشن کے گٹھ جوڑ کو توڑ کر انصاف اور امن کی راہ ہموار کرینگے ۔گوادر میں شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف نے علاقے کی سیکیورٹی اور ترقی کیلئے مکمل حمایت کا یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :