راولپنڈی ،نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے نوجوان قتل

جمعہ 1 جنوری 2016 20:06

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جنوری۔2016ء) راولپنڈی میں ڈھوک سیداں روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز ڈھوک سیداں روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے راہ گیر نوجوان پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا پولیس کے مطابق نوجوان کو گیارہ گولیاں لگی ہیں اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :