داعش سے بھی بڑا خطرہ باڑ کھیت کو کھاتی ہوئی کرپشن ہے،سینیٹر سراج الحق
وفاق اور سندھ کے درمیان اناکے مسئلہ سے کراچی آپریشن کے ثمرات ضائع ہونے کا اندیشہ ہے ، مرکزی مجلس شوری کے اجلاس سے خطاب
جمعہ 1 جنوری 2016 19:30
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ داعش سے بھی بڑا خطرہ کرپشن ہے باڑ کھیت کو کھا رہی ہے جو ادارہ کرپشن پکڑنے اور تحقیقات کیلئے بنایا ، وہ خود کرپشن میں ملوث پایا گیا ہے اور اس کے آٹھ افسروں کو معطل کرکے ان کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات کی خبریں شائع ہورہی ہیں روزانہ ہونے والی 12ارب روپے کی کرپشن پر قابو پالیا جائے تو غربت ،مہنگائی ،بدامنی سمیت اندرونی و بیرونی قرضوں سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے ۔
بجلی اور گیس کے محکموں میں 10کھرب سے زیادہ کی کرپشن ہوئی مگر نیب صرف پانچ ارب روپے کی وصولی کرسکا ۔کرپشن روکنے کیلئے کسی ٹینک اور توپ کی نہیں درست معلومات اکٹھی کرکے مجرموں کے خلاف سخت ترین ایکشن لینے کی ضرورت ہے ۔(جاری ہے)
مرکزی اور صوبائی حکومتیں اپنا آدھے سے زیادہ وقت گزار چکی ہیں مگر ابھی تک عام آدمی کے مسائل کے حل کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا گیا۔
حکومت پاک چین راہداری منصوبے پر چھوٹے صوبوں کے تحفظات دور کرے اور قومی ترقی اور خوشحالی کے اس بڑے منصوبے کو متنازعہ نہ بنایا جائے ۔کراچی آپر یشن پر وفاق اور سندھ کے درمیان انا کا مسئلہ ہے جس سے آپریشن کے ثمرات ضائع ہونے کا اندیشہ ہے ۔کرپشن کے خلاف بہت جلد ملک گیر تحریک شروع کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں جاری مرکزی مجلس شوری کے سہ روزہ اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ملک میں کرپشن کا بازار گرم ہے ۔کرپشن روکنے والے حکومتی اداروں کے ارباب اختیار اپنی ناکامیوں پر مسلسل چیخ چیخ کر روزانہ اربوں روپے کی کرپشن کی نشاندہی کررہے ہیں ، حتیٰ کہ یہ ادارے اپنے اندر ہونے والی کرپشن کو روکنے میں بھی ناکام ثابت ہورہے ہیں ۔ کرپشن روکنے کیلئے جہاں سخت قانون بنانے کی ضرورت ہے وہیں قانون بنانے اور اس پر عمل کروانے والوں کو بھی نمونہ بننا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ قانون اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکے ہیں۔جو کسی بڑے انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کے بل دیکھ کر عام آدمی کابلڈ پریشر شوٹ کرجاتا ہے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پورا انتخابی نظام پیسے نے ہائی جیک کرلیا ہے ۔پارلیمنٹ کی ایک سیٹ جیتنے کیلئے کروڑوں اور اربوں روپے کھلی آزادی سے خرچ کرکے انتخابی قوانین کا مذاق اڑایا جاتا ہے ۔الیکشن کمیشن اگر پہلے سے موجود اپنے قانونی ضابطوں پر عمل درآمد نہیں کرواسکتا تو نئی اصلاحات بھی تاریخ کے کوڑے دان کی نذر ہوجائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ ایک صوبے کی صدارت کیلئے اربوں روپے کی بولی لگانے کی خبریں چھپ رہی ہیں مگر احتساب کے ادارے ٹس سے مس نہیں ہورہے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ عالمی طاقتیں افغانستان میں قلم کتاب اور روٹی دینے کی بجائے اسلحہ کے انبار لگارہی ہیں ،پہلے ایک دو کھلاڑی تھے اب پوری عالمی ٹیم افغانستان کے امن کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کے افغانستان کے دورے سے دونوں ممالک میں امن کی کوششوں کو تقویت ملے گی اور امید ہے کہ خطے میں قیام امن کیلئے پاک افغان مذاکرات کامیاب ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ اگر افغان طالبان اور افغان حکومت میں مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں تو اس کے نتیجہ میں پاکستان میں بھی امن ہوگاجو خطے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ بہت سی بیرونی قوتیں پاک چین کوریڈور کو ناکام بنانے کیلئے سرگرم ہوچکی ہیں ،اب حکومت کا امتحان ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے اس بڑے منصوبہ کو تنازعات سے بچا کر کس طرح کامیاب بناتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ راہ داری منصوبے پر چھوٹے صوبوں کے تحفظات کو دور کیا جائے ۔اگر خیبر پختونخواہ کے عوام کہتے ہیں کہ انہیں ایک سڑک نہیں بلکہ انڈسٹریل زونز کی ضرورت ہے تو حکومت کو بھی اپنی ضد چھوڑکرترقی و خوشحالی کے اس سفر میں خیبر پختونخواہ کو بھی شریک سفر کرنا چاہئے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اگر سندھ میں گورنر راج لگا تو یہ سلسلہ یہیں نہیں رکے گا بلکہ آگے تک جائے گا۔کراچی آپر یشن کو مرکزی اور صوبائی حکومتوں نے اپنی انا کا مسئلہ بنارکھا ہے جس سے کراچی کے شہریوں کو فائدہ کی بجائے نقصان ہورہا ہے اور آپریشن کے ثمرات بھی ضائع ہورہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.