وزیراعظم نے واشنگٹن میں پاکستان کیلئے لابنگ کیلئے 2 لاکھ ڈالر کے فنڈ کی منظوری دے دی

muhammad ali محمد علی جمعہ 1 جنوری 2016 19:15

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.1جنوری 2016 ء) وزیراعظم نے واشنگٹن میں پاکستان کیلئے لابنگ کیلئے 2 لاکھ ڈالر کے فنڈ کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کیلئے 2 لاکھ ڈالر کے خصوصی فنڈ کی منطوری دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یہ رقم صوابدیدی فنڈ کے تحت دی جائے گی۔ اس فنڈ کو پاکستان کیلئے لابنگ کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ اس فنڈ کی منظوری وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی درخواست پر دی گئی ہے جس کو پاکستان کا موقف بہتر طریقے سے دنیا کے سامنے پیش کرنے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔