نیپرا نے فیصل آباد الیکٹرک کمپنی کی بجلی نرخوں میں 2روپے اضافے کی درخواست مسترد کر دی ، فیسکو کی 2.80روپے 80 فی یونٹ کمی کی منظوری

جمعہ 1 جنوری 2016 19:06

نیپرا نے فیصل آباد الیکٹرک کمپنی کی بجلی نرخوں میں 2روپے اضافے کی درخواست ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء) نیپرا نے فیصل آباد الیکٹرک کمپنی کی بجلی نرخوں میں 2روپے اضافے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فیسکو نے ٹیرف میں2روپے 80پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ۔تفصیلا ت کے مطابق جمعہ کو نیپرا نے فیسکو کے ٹیرف میں2روپے 80پیسے فی یونٹ کمی کی منطوری دی ہے۔

(جاری ہے)

فیسکو کے ٹیرف میں کمی کی منظوری آئندہ 5سال کیلئے دی گی ہے،جس میں گھریلو صارفین کے ٹیرف میں51پیسے سے2روپے 80پیسے فی یونٹ تک کمی اورکمرشل صارفین کیلئے بجلی 1.50روپے،صنعتی ٹیرف میں2.70روپے کمی کی گئی،اسکے علاوہ زرعی صارفین کیلئے2روپے 70پیسے فی یونٹ کمی کی منطوری دی گئی۔

واضح رہے کہ فیصل آباد الیکٹرک کمپنی کی جانب سے بجلی نرخوں میں2روپے اضافے کی درخواست کی گئی تھی جس کو نیپرا نے مسترد کردیا۔

متعلقہ عنوان :