2015میں پنجاب ایمرجنسی سروس نے 780888ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوکیا‘بریگیڈیئر (ر) ڈاکٹر ارشدضیا
ریسکیو 1122کا سال 2016کو ’’ایئرز آف سیفٹی ‘‘کے طورپرمنانے کا اعلان‘ڈی جی ریسکیو پنجاب
جمعہ 1 جنوری 2016 18:56
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء ) ڈی جی ریسکیو پنجاب بریگیڈئیر ریٹائرڈ ڈاکٹر ارشد ضیاء نے سال 2015کی سالانہ کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ ریسکیو1122سال 2016کو ایئرز آف سیفٹی کے طورپرمنائے گی اور اس حوالے سے مختلف آگاہی پروگرام متعارف کرائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ریسکیو 1122ہیڈکوارٹرز میں سروس کی سالانہ کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اس سلسلے میں ریسکیو1122حادثات کی روک تھام کے لیے میں مختلف پروگرامز بشمول سکول سیفٹی اور پنجاب ایمرجنسی سروس ایکٹ2006کے تحت کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں تشکیل دے گی جنہیں ٹاؤنز اور تحصیلوں کی سطح پر کمیونٹی بیسڈ ڈزاسٹر رسک ریڈیکشن کی تربیت فراہم کی جائے گی۔(جاری ہے)
میٹنگ میں تما م ہیڈ آف ونگز نے شرکت کی۔ڈی جی ریسکیو پنجاب نے کہا کہ ریسکیو 1122نے 2015 میں پنجاب کے تمام اضلاع میں سات منٹ سے کم رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے623371ریسکیو آپریشنز میں780888ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوکیا۔
سال2015میں 227390روڈ ٹریفک حادثات ہوئے جبکہ 2014میں 201120ٹریفک حادثات روپورٹ ہوئے تھے ، اس تناسب سے ٹریفک حادثات میں 6.13فیصد اضافہ دیکھاگیاہے، اسی طرح گزشتہ سال 295323آتشزدگی کے واقعات ہوئے جوکہ 2014کی نسبت 11138واقعات رونماہوئے تھے۔انہوں نے مزید بتایاکہ میڈیکل ایمرجنسیز میں بھی 3.72فیصد اضافہ ہواہے کیونکہ 2015میں ریسکیو 1122نے کل 295323ایمرجنسیز پرریسپانڈ کیاجبکہ 2014میں یہ تعداد 274134تھی۔ ریسکیو 1122نے گزشتہ سال کل 21747کرائم کے واقعات میں ایمرجنسی سروسز فراہم کیں جن میں 2014کی نسبت 6.37فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے کیونکہ سال2014میں کل 24703کرائم کے واقعات میں ریسکیو سروسز فراہم کی گئی تھیں۔ گزشتہ سال 173دھماکوں کے واقعات رونماہوئے جبکہ 2014میں کل 172واقعات رپورٹ ہوئے تھے ۔بریفنگ کے مطابق ریسکیو 1122نے 1106ڈوبنے کے واقعات؛ 831عمارتیں منہدم ہونے اور 65236دیگراقسام کی ایمرجنسیز کو ریسپانڈ کیا۔پراونشل مانیٹر سیل نے بتایاکہ گزشتہ سال کی نسبت بہاولپور میں روڈ ٹریفک حادثات کی شرح میں 9.8فیصد، راولپنڈی میں 7فیصد ،لاہور میں 5فیصد،گوجرانوالہ میں 3.9فیصد، ملتان میں 3.24فیصد اور فیصل آباد میں 2.82فیصداضافہ دیکھاگیا۔میٹنگ کے دوران بریگیڈئیر ڈاکٹر ارشد ضیاء نے کہاکہ گزشتہ گیارہ سال کے دوران ریسکیو 1122ایمرجنسی سروسزفراہم کرنے کے حوالے سے کامیاب ماڈل ادارے کی حیثیت سے اُبھرکرسامنے آیا ہے ۔ حال ہی میں ڈی جی ریسکیوکی تجویز پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پنجاب کی تمام 09ڈویثرنز میں خصوصی اربن سرچ اینڈ ریسکیو یو ایس اے آر ٹیموں کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت پنجاب کی تمام ڈویثرنز میں خصوصی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جو کہ عمارتیں منہدم ہونے کے واقعات ، پیچیدہ ایمرجنسیز اور دیگر قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے جدید آلات سے لیس ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ ریسکیو 1122نے کمیونٹی ممبرز کے ساتھ مل کرپنجاب کے تمام اضلاع میں ڈزاسٹررسک ریڈکشن کے حوالے سے کام کررہی ہے۔ڈاکٹرارشد ضیاء کاکہناتھاکہ ریسکیو 1122نے پنجاب کے شہریوں کوبلاتفریق رنگ و نسل و عقیدہ کسی بھی حادثہ کی صورت میں ایمرجنسی کیئرکابنیادی حق فراہم کیاہے۔مزید برآں ایمرجنسیز کی اقسام کو مدِ نظررکھتے ہوئے تحقیقاتی جائزہ لیا جائے گا تاکہ پاکستان میں محفوظ معاشرے کے قیام کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جاسکیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ترقی یافتہ ممالک میں ایمرجنسی سروسز کے کام کا ایک بڑا حصہ ایمرجنسیز کی روک تھام ہوتاہے ۔ اسی لئے ریسکیو 1122سال 2016کو دی ایئرز آف دی سیفٹی کے طورپرمنائے گی اور کمیونٹی سیفٹی پرفوکس کیاجائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
میں نے خود بانی پی ٹی آئی کو کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں، ندیم افضل چن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا گجرات میں عزیزبھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
-
لڑکے اورلڑکی کی کم ازکم شادی کی عمر 18سال قرار ، چائلڈ میرج بل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ارسال
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مظفر گڑھ میں شادی کا جھانسہ دے کر طالبہ سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پولیس نے چارملزمان کوگرفتارکرکے 38 لٹر دیسی شراب برآمد کرلی
-
پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد، 30 اپریل کو پیشی کا نوٹس جاری
-
پی ٹی آئی کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے،ندیم فضل چن ، فیصل کریم کنڈی
-
گزشتہ 4سال نئی اسکیمز میں وفاق نے سندھ کو نظر انداز کیا، وزیر اعلی سندھ کا وزیراعظم سے شکوہ
-
تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، 6 افراد زخمی
-
بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
-
ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا: گورنرسندھ
-
شہبازشریف نے نواز شریف کو دھوکا دے کر وزارت عظمٰی چھین لی، لطیف کھوسہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.