Live Updates

تحریک انصاف کے جہانگیر ترین نے رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا

زیراعظم کا اعلان کردہ کسان پیکیج ناکافی تھا اور یہ پیکیج صرف پٹواری کھا رہے ہیں ٗاسمبلی میں خطاب

جمعہ 1 جنوری 2016 18:52

تحریک انصاف کے جہانگیر ترین نے رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) تحریک انصاف کے جہانگیر ترین نے رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا۔جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی صدارت شروع ہوا تو تلاوت کے بعد نو منتخب رکن قومی اسمبلی جہانگیر ترین نے حلف اٹھایااسپیکر ایاز صادق نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کے بعد ایوان سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ ان کی جیت اس بات کا ثبوت ہے کہ دو ہزار تیرہ کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی۔

(جاری ہے)

لودھراں کے عوام نے دھاندلی کو شکست دی ٗ وزیراعظم نے ضمنی الیکشن سے قبل ان کے حلقے میں جاکر عوام سے اڑھائی ارب روپے دینے کا وعدہ کیا تھا وہ یہ رقم لینے آئے ہیں۔ وزیراعظم اور اسحاق ڈار سے ذاتی درخواست ہے کہ اپنا وعدہ پورا کریں کیونکہ اڑھائی ارب روپے عوام کے ہیں اور عوام کو ہی دیئے جائیں۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ کسانوں کیلئے دو ہزار پندرہ گزشتہ ساٹھ برسوں میں سب سے زیادہ خوفناک سال تھا۔ وزیراعظم کا اعلان کردہ کسان پیکیج ناکافی تھا اور یہ پیکیج صرف پٹواری کھا رہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات