Live Updates

چیئرمین تحریک انصاف کا ایمنسٹی سکیم کیخلاف بھرپور احتجاج کااعلان

ایمنسٹی سکیم ایمانداری پر قبضہ ،چوروں کے بچاؤ کیلئے ہے، موجودہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات نہیں کر اسکتا ٗ نظام کو ٹھیک کئے بغیر ملک آگے نہیں بڑھیگا، عمران خان

جمعہ 1 جنوری 2016 18:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایمنسٹی سکیم کے خلاف بھرپور احتجاج کر نے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ایمنسٹی سکیم ایمانداری پر قبضہ اور چوروں کی بچاؤ کیلئے ہے ٗ موجودہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات نہیں کر اسکتا ٗ نظام کو ٹھیک کئے بغیر ملک آگے نہیں بڑھے گا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نظام کو ٹھیک کیے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ٗموجودہ الیکشن کمیشن پر جوڈیشل کمیشن کی فائنڈنگ پر کچھ نہیں ہوا ۔ جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی (ن )لیگ کو بچانا چاہتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت اقتصادی راہداری کو بھی متنازعہ بنا رہی ہے۔

این ایل جی معاہدے پر بھی کچھ نہیں بتایا جا رہا جس طرح کی ملکی خارجہ پالیسی چل رہی ہے ایسی تو بادشاہت میں ہوتی ہے۔ حکمران جمہوریت کو مانتے ہیں یا نہیں؟۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے تحریک انصاف کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ عمران خان نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایمنسٹی سکیم ایمانداری پر قبضہ ہے اور چوروں کے بچاؤکیلئے ہے اس لئے بھرپور مخالفت کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات