خواجہ صاحب آپ کی تقریر سن کر بہت خوشی ہوئی ہے ٗ آئندہ کبھی الیکشن لڑنا چاہیں تو ہم سے رجوع کیجیے گا

وزیر اعظم محمدنوازشریف کا چیئر مین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق کو خراج تحسین

جمعہ 1 جنوری 2016 18:49

خواجہ صاحب آپ کی تقریر سن کر بہت خوشی ہوئی ہے ٗ آئندہ کبھی الیکشن لڑنا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) وزیر اعظم محمدنوازشریف نے چیئر مین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ خواجہ صاحب آپ کی تقریر سن کر بہت خوشی ہوئی ہے ٗ آئندہ کبھی الیکشن لڑنا چاہیں تو ہم سے رجوع کیجیے گا ۔رضا کارانہ ٹیکس ادائیگی اسکیم کی تقریب کے دوران وزیر اعظم نے کہاکہ سب سے زیادہ خوشی مجھے خواجہ صاحب کی تقریر سن کر ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ صاحب نے بڑے خلوص سے تقریر کی ہے اور بڑے سیاسی انداز میں انھوں نے آپکا ہاتھ کھڑا کروایا۔ خواجہ صاحب آئندہ کبھی الیکشن لڑنا چاہیں تو ہم سے رجوع کیجیے گا۔جنھوں نے مجھے ابھی گولڈ میڈل دیا ہے ، ڈار صاحب کو دیا اور دوسرے دوستوں کو دیا ہے میں ان کا بڑا مشکور ہوں۔ میں نے صر ف ایک سوال پوچھا تھا کیونکہ یہ میڈل وزنی ہے، میں نے کہا کیا یہ واقعی ہی گولڈ ہے تو انھوں نے اس کا کوئی صحیح جواب مجھے نہیں دیا۔

متعلقہ عنوان :