پشاور، ایس پی اور ایک ڈی ایس پی کے تبادلوں کے احکامات جاری

جمعہ 1 جنوری 2016 18:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے صوبے میں تعینات ایک ایس پی اور ایک ڈی ایس پی کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

آج یہاں سنٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری ہونے والے ایک علامیے کے مطابق ایس پی آپریشن مردان حشمت علی شاہ کوتبدیل کرکے ایس پی ایف آر پی ڈی آئی خان اوراے سی ای خیبر پختونخوا ڈی ایس پی شفیع اﷲ کو قائمقام ایس پی آپریشن مردان تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ یہ اعلامیہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :