غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں 559ملین ڈالر کا اضافہ ہوگیا

جمعہ 1 جنوری 2016 18:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 25 دسمبر کو اختتام پذیر ہونے والے معاشی ہفتے کے اختتام پر 21,073.9 ملین امریکی ڈالرکی سطح پر پہنچ گئے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار معاشی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کچھ اس طرح ہیں۔

(جاری ہے)

مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر کی مالیت 16,171.6 ملین امریکی ڈالر ہے جبکہ دیگر بنکوں کے پاس موجود ذخائر 4,902.3 ملین امریکی ڈالرہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ معاشی اعداد وشمار کے مطابق پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 25 دسمبر 2015 جو اختتام پذیر ہونے والے معاشی ہفتے کے اختتام پر مذکورہ ذخائر میں 559 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے رواں ہفتے مرکزی بینک کوآئی ایم ایف سے 500 ملین ڈالر موصول ہوئے۔

متعلقہ عنوان :