لاڑکانہ،چنگ چی رکشاؤں پر پابندی نہ ہٹانے کے خلاف رکشہ ڈرائیورز کی احتجاجی ریلی

جمعہ 1 جنوری 2016 18:35

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) چنگچی رکشاؤں پر پابندی نہ ہٹانے کے خلاف آواز حق چنگچی ڈرائیور یونین کی جانب سے جناح باغ چوک پر اعجاز مغیری کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ چنگچی رکشہ ہمارے معصوم بچوں کی کفالت کا ذریعہ ہیں، پابندی کے باعث گذشتہ سال انتہائی پریشانی میں گذرا اور آج نئے سال کا دن ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چنگچی رکشہ پر عائدہ پابندی ہٹاکر ہمارے معصوم بچوں کو فاقہ کشی کرنے سے بچایا جائے۔