بلدیہ غربی میں جاری صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کیلئے تمام تردستیاب وسائل کوبروئے کارلایا جائے ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی
جمعہ 1 جنوری 2016 18:35
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن نے کہا ہے کہ بلدیہ غربی میں جاری صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کیلئے تمام تردستیاب وسائل کوبروئے کارلایا جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈائریکٹر ہیلتھ کے ہمراہ کیماڑی زون میں جاری صفائی ستھرائی کے کام کا معائینہ کرتے ہوئے کیاانہوں نے موقع پر موجود افسران و عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ہر قسم کی ہلکی و بھاری مشینری استعمال کی جائے اور ان مقامات پر جہاں مشینری کا استعمال ممکن نہیں وہاں ہینڈ ٹرالی کے ذریعہ کچرے کی منتقلی کو ممکن بنایا جائے نیز جن مقامات پر صفائی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہو وہاں اور خصوصا کچرہ کنڈیوں میں چونے اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی کیاجائے انہوں نے موقع عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی صفائی ستھرائی کے عملہ سے تعاون کریں اپنے گھروں کا کچرہ جگہ جگہ ڈالنے سے گریز کریں اور کچرہ صر ف مخصوص مقامات پر ڈالیں تاکہ عملہ اسے آسانی سے اٹھا سکے اپنے بچوں کو کچرہ کنڈیوں سے دور رکھیں اور اگر عملے کی غفلت سے کوئی مقام صفائی ستھرائی سے محروم رہ گیا تو آپ اس کی نشاندہی کریں آخر میں انہوں نے عملے کو ایک مرتبہ پھر تنبیہ کی ہے کہ اگر صفائی ستھرائی کے عمل میں غفلت یا سستی کا مظاہر کیا تو انہیں سخت تادیبی کاروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔
مزید قومی خبریں
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.