سال 2015، پاکستان میں پولیو کیسز میں 96فیصد کمی آئی

جمعہ 1 جنوری 2016 18:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) 2014میں بہت سے ممالک نے پولیو وائرس سے چھٹکارا پایا مگر پاکستان میں پولیو کے بیشتر نئے کیسز سامنے آئے تاہم 2015میں اس کے برعکس نتائج نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2015میں پاکستان میں پولیو مہم کی کامیابی کی ایک بڑی وجہ یہ بھی رہی کہ انسداد پولیو مہم میں شامل ٹیموں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی گئی۔

ماہرین کا خیال ہے کہ پاکستان 2012میں پولیو کے خاتمے کے قریب پہنچ گیا تھا لیکن 2014میں پولیو کیسز کی بڑی تعداد نے اس کامیابی کو متاثر کر دیا۔ پاکستان کا شمار دنیا کے ان دو ممالک میں ہوتا ہے جہاں ابھی تک پولیو کے درجنوں واقعات سامنے آ رہے ہیں تاہم سکیورٹی کی بہتر صورتحال اور منصوبہ بندی کی وجہ سے پولیو کے خاتمے کی مہم میں بہتری آئی ہے۔

(جاری ہے)

فاٹا سیکرٹریٹ کے شعبہ صحت کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر اختیار خان کے مطابق قبائلی علاقوں میں جاری ضرب عضب آپریشن اور انسداد پولیو مہم کی ٹیموں کی کوششوں کی وجہ سے پولیو کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کی گئی ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں 2015میں فاٹا میں پولیو کیسز میں تقریبا 96 فیصد کمی آئی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق 2016کے لیے بھر پور منصوبہ بندی کر لی گئی ہے اس سال قبائلی علاقوں کو پولیو کے وائرس سے پاک قرار دے دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :