پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

بینکاک سے انٹرنیشنل میل کے ذریعے کراچی بھیجے گئے 63 لاکھ سے رائد مالیت کے چاندی کے زیورات ،قیمتی پتھر برآمد

جمعہ 1 جنوری 2016 18:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) پاکستان کسٹمز انٹرنیشنل ڈیپارچر پیٹرولنگ سیل نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز نے خفیہ اطلاع پر تلاشی کے دوران بینکاک سے انٹرنیشنل میل کے ذریعے کراچی بھیجے گئے 63 لاکھ سے ذائد مالیت کے چاندی کے زیورات اور قیمتی پتھر برآمدکرلیے ہیں ۔ زیورات چار کارٹنز میں بک کئے گئے تھے۔ اسمگل شدہ زیورات جعلی ناموں اور کمپنیوں کے پتے پر بھیجے گئے تھے۔۔ڈپٹی کلکٹر کسٹز ڈیپارچر علی رضا کے مطابق واقعہ کی ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔