کراچی ،کالعدم تحریک طالبان نے بھتہ وصولی کیلئے 6لڑکوں پر مشتمل نیا نیٹ ورک قائم کردیا

بھتہ خور گروپ کو وزیرستان سے طالبان کمانڈر سنبھالتا ہے، دہشت گردوں نے سائٹ ایریا میں رہائش اختیار کی ہوئی ہے،ذرائع

جمعہ 1 جنوری 2016 18:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) کراچی کے علاقے ڈیفنس سے گرفتار کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشت گردوں اختر اور اکبر نے انکشاف کیا ہے کہ طالبان نے بھتہ وصولی کے لیے 6لڑکوں پر مشتمل ایک نیا نیٹ ورک قائم کیا ہے۔

(جاری ہے)

ضرب عضب اور کراچی آپریشن نے مالی طور طالبان کی کمر توڑ دی ہے،ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں نے تفتیشی حکام کو بتایا کہ بھتہ خور گروپ وزیرستان سے طالبان کمانڈر سنبھالتا ہے، دہشت گردوں نے سائٹ ایریا میں رہائش اختیار کی ہوئی ہے ،بھتہ نہ دینے پر وانا سے کال کرائی جاتی ہے۔ دہشت گردوں نے انکشاف کیا کہ بینک ڈکیتیوں میں ملوث گروپ کارندے پکڑے یاپولیس مقابلوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :