محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کاتنازعہ، لاہور ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

محمد عامر اپنے جرم کی سزا بھگت چکا ہے لہٰذا اب محمد عامر کو قومی ٹیم کا حصہ بننے کا آئینی حق حاصل ہے۔ قانونی اعتبار سے محمد عامر پر کوئی قدغن نہیں لگائی جا سکتی، تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ

جمعہ 1 جنوری 2016 18:19

محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کاتنازعہ، لاہور ہائیکورٹ نے تفصیلی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے کرکٹر محمد عامر کی قومی ٹیم میں شمولیت کے خلاف کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر تے ہوئے واضح کیا ہے کہ قانونی اعتبار سے محمد عامر پر کرکٹ کھیلنے پر کوئی قدغن نہیں لگائی جا سکتی۔ لاہور ہائیکورٹ نے قومی ٹیم میں محمد عامر کو شامل رنے پر کلین چٹ دیدی۔ جسٹس شاہد بلال نے محمد عامر کو قومی ٹیم کا حصہ بنانے کے خلاف کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

تحریری فیصلہ 3صفحات پر مشتمل ہے جس میں کہا گیا ہے کہ محمد عامر اپنے جرم کی سزا بھگت چکا ہے لہٰذا اب محمد عامر کو قومی ٹیم کا حصہ بننے کا آئینی حق حاصل ہے۔ قانونی اعتبار سے محمد عامر پر کوئی قدغن نہیں لگائی جا سکتی، اگر محمد عامر کھیلوں کے قوانین پر پورا اترتے ہیں تو انہیں ٹیم میں شمولیت سے نہیں روکا جا سکتا۔فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے عامر کو کھیلنے سے روکنے کی درخواست دائر کی لیکن قانون کو چیلنج نہیں کیا، اس وجہ سے یہ درخواست خود اپنی نااہلیت ثابت کرتی ہے۔ لہذا عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کر دیا۔ ۔

متعلقہ عنوان :