اسلام آباد : چئیر مین سینیٹ نے سر کاری ٹی وی کے ایم ڈی کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 1 جنوری 2016 17:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم جنوری 2016 ء) : چئیر مین سینیٹ رضا ربانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس جاری تھا۔ سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی تقریر سر کاری ٹی وی پر براہ راست چلانے کا نوٹس لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینیٹ چئیر مین رضا ربانی نے سرکاری ٹی وی کے ایم ڈی کو نوٹس بھجوانے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ سر کاری ٹی وی نے بغیر اجازت وزیر دفاع کی تقریر دکھائی ، دیگر اراکین اسمبلی کو نظر انداز کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی وزیر کی تقریر کو بغیر اجازت براہ راست نشر نہیں کیا جا سکتا ، اس حوالے سے میں کئی مرتبہ رولنگ بھی دے چکا ہوں۔

متعلقہ عنوان :