آرمی چیف کا گوادر کا دورہ

قوم کی حمایت سے دہشتگردی ،جرائم پیشہ افراد اور کرپشن کا گٹھ جوڑ توڑ دیں گے،جنرل راحیل شریف پورا یقین ہے 2016ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کا سال ثابت ہو گا،قبائلی عمائدین سے گفتگو

جمعہ 1 جنوری 2016 17:27

راولپنڈی ،گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جنوری۔2016ء ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پورا یقین ہے 2016ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کا سال ثابت ہو گا ،انشااللہ قوم کی حمایت سے دہشتگردی ،جرائم پیشہ افراد اور کرپشن کا گٹھ جوڑ توڑ دیں گے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمہ کے روز گوادر پہنچنے کے بعد قبائلی عمائدین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا،ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے گوادر کے علاوہ تربت اور تلار کا بھی دورہ کیا ہے ، آرمی چیف نے کہا کہ قوم کی حمایت سے ملک میں دہشگردی ،جرائیم پیشہ عناصر اور کرپش کے گٹھ جوڑ کو توڑ دیں گے اور جس سے عدل و انصاف کی راہ ہموار ہو گی ، انہوں نے کہا کہ پورا یقین ہے کہ انشااللہ 2016کاسال ملک سے دہشتگردوں کے خاتمے کا سال ثابت ہو گا ۔