کسٹمز اینٹی اسمگلنگ حکام نے دو ماہ میں 13سمگل شدہ لگڑری گاڑیاں قبضے میں لیں

جمعہ 1 جنوری 2016 17:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جنوری۔2016ء) کسٹمز اینٹی اسمگلنگ حکام نے نومبر اور دسمبر کے دو مہینوں میں کروڑوں روپے مالیت کی 13 اسمگل شدہ لگڑری گاڑیوں کو قبضے میں لے کر مقدمات درج کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

زرایع نے بتایا ہے کہ کسٹمز اینٹی اسمگلنگ حکام نے گذشتہ دو ماہ کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی 4 لینڈ کروزر ، ایک ہنڈا اکارڈ کار ، 2 مٹسوبشی پجارو ، ایک ٹویوٹا وٹز کار ، ایک ٹویوٹا سرف جیپ ، ایک بی ایم ڈبلیو کار ، ایک ٹویوٹا کوسٹر ، ایک ٹویوٹا کیمری کار اور ایک سوزوکی ایوری گاڑی قبضہ میں لے لی۔ کسٹمز حکام نے ان گاڑیوں کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کر کے ان کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے۔