رحیم یار خان : پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو لڑکے نے ہی 50 ہزار روپے کے عوض بیچ دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 1 جنوری 2016 17:18

رحیم یار خان : پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو لڑکے نے ہی 50 ہزار روپے کے ..

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم جنوری 2016 ء): پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو لڑکے ہی نے 50 ہزار روپے کے عوض بیچ دیا۔ تفصیلات کے مطابق ذکیہ نامی لڑکی فارس نامی لڑکے سے شادی کر نے کے لیے کچھ ماہ قبل قصور سے بھاگ کر لاہور آئی جہاں فارس نے اسے 50 ہزار روپے کے عوض رحیم یارخان سے تعلق رکھنے والے نوید اور عمران شاہ نامی لڑکوں کو بیچ دیا۔

(جاری ہے)

ذکیہ 6 ماہ بعد وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئی جس کے بعد مقامی پولیس نے لڑکی کی نشاندہی پر مظفر آباد میں ایک گھر پر چھاپہ مارا تو وہاں سے مزید 3 لڑکیاں بر آمد کی گئیں۔ پولیس نے کارروائی کے دوران ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ عمران شاہ اور نوید مفرور ہیں۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ کچھ ہی دیر میں دیگر دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔