آلو کی فصل 15 فروری تک کاشت کرنے کی ہدایت

جمعہ 1 جنوری 2016 17:13

فیصل آباد۔یکم جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جنوری۔2016ء)کاشتکاروں کو آلو کی موسم بہار کی فصل رواں ماہ جنوری سے لے کر 15 فروری تک کاشت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ انہیں اپریل کے آخر سے لے کر مئی کے وسط تک بہتر پیداوار حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایاکہ آلو سوائے کلراٹھی زمین کے ہر قسم کی زمین میں بآسانی کاشت کیاجاسکتاہے تاہم یہ گہری ، نرم ، ہوا دار اور اچھی نکاس والی زمین میں بہتر نشو ونما پاکر شاندار فصل دیتاہے۔ انہوں نے کہاکہ اس لحاظ سے آلو کی موسم بہار کی فصل کی کاشت کیلئے ایسی زرخیز میرا زمین جس میں نامیاتی مادہ ، گوبر اور سبز کھاد کی صورت میں موجو د ہو انتہائی موزوں ہے ۔