گائے ، بھینسوں ، بھیڑ بکریوں اور مرغیوں کی نئی اقسام دریافت کرنے کے منصوبہ پر کام شروع

جمعہ 1 جنوری 2016 17:13

فیصل آباد۔یکم جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جنوری۔2016ء)محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے اینیمل بریڈنگ اینڈ جنیٹکس کے شعبہ جات کے اشتراک سے مقامی نسل کی گائے ، بھینسوں ، بھیڑ بکریوں اور مرغیوں کی نئی اقسام دریافت کرنے اور پیداواریت کا عنصر پروان چڑھانے کے منصوبہ پر کام کا آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ذرائع نے بتا یا کہ مقامی مختلف النسل جانوروں کی خصوصیات جینیاتی ذرائع سے منتقل کر کے غذائی استحکام کے ساتھ ساتھ مویشی پالنے والے بے زمین کسانوں کے ذرائع آمدن میں بھی اضافہ کیا جائے