اینڈرسن اپنی ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ کھیلنے کیلئے دستیاب ہونگے

جمعہ 1 جنوری 2016 17:09

اینڈرسن اپنی ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ کھیلنے کیلئے دستیاب ..

کیپ ٹاؤن ۔ یکم جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جنوری۔2016ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سٹار فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ کھیلنے کیلئے فٹ ہو گئے تاہم ان کی ٹیم میں شمولیت کا حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ (کل) ہفتہ سے شروع ہو گا اور انگلش ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ اینڈرسن پنڈلی کی انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ سے دستبردار ہوئے تھے۔ انگلش ٹیم کے کوچ ٹریور بیلس نے بھی اینڈرسن کے فٹ ہونے کی تصدیق کر دی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ انہیں ٹیم میں شامل کرنے کا حتمی فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا۔ اینڈرسن انگلینڈ کے کامیاب ترین ٹیسٹ باؤلر ہیں، انہوں نے اب تک 426 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :