محکمہ تعلیم سندھ کا سرکاری اساتذہ کی نگرانی کے لئے نجی مانیٹررکھنے کا فیصلہ

جمعہ 1 جنوری 2016 16:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) سیکرٹری تعلیم سندھ نے سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے نجی مانیٹرتعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری تعلیم فضل اﷲ پیچوہو نے جمعہ کو کراچی کے پوش علاقے زمزمہ میں واقع سرکاری کالج کا اچانک دورہ کیا۔سیکرٹری تعلیم کے دورے کے موقع ہپر کالج میں اساتذہ اورطلبہ کی بڑی تعداد غیر حاضر تھی اورمحض تین اساتذہ ڈیوٹی پرموجود تھے۔

(جاری ہے)

فضل اﷲ پیچوہو نے اس موقع پرسخت برہمی کا اظہارکیا اور کہا کہ غیرحاضراساتذہ کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی ہوگی اورشوکازنوٹس جاری کئیجائیں گے۔انہوں نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ کہ سرکاری اسکول اور کالجز کے اساتذہ کی نگرانی کے لئے نجی مانیٹر بھرتی کئے جائیں گے جو کہ براہ راست سیکیورٹی تعلیم کو رپورٹ کریں گے۔ابتدائی طورپر250 مانیٹر بھرتی کئے جئیں گے جن کی مرتب کردہ رپورٹس کی روشنی میں اساتذہ کی محکمہ جاتی ترقیوں کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :