اسپارک کے تحت معاشرے میں قیام امن کے لئے مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ کے حوالے سے قومی سیمینار کا انعقاد
فضول رسم و رواج کا خاتمہ کرکے مذہبی ہم آہنگی کے لئے احترام کے رشتے کو فروغ دیکر امن کا قیام ممکن بنا یا جاسکتا،جاوید جبار
جمعہ 1 جنوری 2016 16:57
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء)بچوں کے حقوق میں سرگرداں تنظیم (اسپارک ) کے زیر اہتما م کراچی کے مقامی ہوٹل میں ایک روزہ قومی سیمینار بعنوان "معاشرے میں قیام امن کے لئے مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کا فروغ "کے حوالے سے انعقاد کیا گیا جس میں معاشرے میں بسنے والے تمام طبقات کے نمائندوں نے شرکت کی سمینار سے سابق سنیٹر اسپارک کے بورڈ ممبر جاوید جبار ،سابق سنیٹر عباس کمیلی ،رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی ،رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد،ایگزیگٹیو ڈائریکٹر اسپارک سعدیہ حسین ،پروجیکٹ منیجر شمائلہ مزمل نے خطاب کیا سمینار سے خطاب کرتے ہوئے سنیٹرجاوید جبار نے کہاکہ معاشرے میں سدھار لانے کے لئے ہمیں فضول رسم و رواج کا خاتمہ کرکے مذہبی ہم آہنگی اور احترام کے رشتے کو فروغ دیکر امن کے قیام کے لئے عملی کوششیں کرنا ہوں گی ،سنیٹر علامہ عباس کمیلی نے کہاکہ دہشت گردی اور بد امنی ہمارے معاشرے کا ناسور بن چکے ہیں اس کی اصل وجہ ہمارے معاشر ے کے اندر موجود انتشار ہے اگر ہم متحد ہوگئے تو یقینا دہشت گردی کو شکست دے سکتے ہیں اور قیام امن فروغ پاسکتا ہے سیمیانر سے اپنے خطاب میں ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی اور رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد نے کہاکہ قائد اعظم کے ویژن پر عمل کرکے معاشرے میں ہم آہنگی قائم کیا جاسکتا ہے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد محترم الطاف حسین نے ہمیشہ تمام مذاہب کے درمیان اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینے کی ترغیب دی ہے انہوں نے کہاکہ ہم معاشرے کے سدھار کے لئے اتحا و یکجہتی اور اتحاد و بین المسلمین کو فروغ دیکر قیام امن کے لئے عملی کوششوں میں مصروف ہیں ایم کیو ایم ملک سے دہشت گردی کے خاتمے ملک میں مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ کے ھوالے سے ہر ادارے اور تنظیم کی کوششوں کو سراہتی ہے سیمیار سے خطاب کرتے ہوئے اسپارک کی ایگزیگٹیو ڈائریکٹر سعدیہ حسین نے کہاکہ ہماری تنظیم بچوں کے حقوق کے حصول کے ساتھ معاشر ے میں اتحاد و بھائی چارگی اور رواداری کے فروغ کے لئے عملی جد وجہد کررہی ہے اسپارک کے ذیر اہتمام شہر اور دیہاتوں میں اسکولوں ،کالجوں اور مدارس میں معاشرے میں قیام امن کے لئے مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ کے حوالے سے آگاہی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اس حوالے سے سمینار اور دیگر تقریبات منعقد کئے جارہے ہیں ۔
(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
-
فیصل آباد سے پتوکی اپنے سسرال آئے شخص نے خود کو فائر مارکر خودکشی کرلی نعش ہسپتال پتوکی منتقل
-
ملتان: تندور مالکان نمایاں مقامات پر 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے آویزاں کریں، ڈپٹی کمشنر
-
گورنرپنجاب سے سرجن ڈاکٹر برگیڈیئر (ر)رئوف افتخار احمد کی ملاقات
-
گورنرپنجاب کی لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن'' لیرا'' کے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
اپوزیشن ایک نہتی لڑکی آصفہ بی بی سے ڈرتی ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
سرکاری اداروں کے بجلی بلوں میں اوورچارجنگ کے پری آڈٹ کا فیصلہ
-
وزیرصنعت و تجارت شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس ،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024کی منظوری
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پی آئی سی کا دورہ
-
انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے‘ وزیرمملکت شیزا فاطمہ خواجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.