اسپیشل افراد متحد ہو چکے ہیں اور جلد ہی اپنی منزل حاصل کر لیں گے، کمشنرکراچی

جمعہ 1 جنوری 2016 16:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء)ڈس ایبل ویلفیئر ایسوسی ایشن اور سی بی آئی ڈی نے مختلف غیر سرکاری تنظیموں سے مل کر مقامی ہوٹل میں قومی سطح پر ایک کانفرنس کا اہتمام کیا جس کا موضوع ہے ’’ ایسا تعلیمی نظام جس میں ہر ایک کی شرکت کو یقینی بانا جائے‘‘ ۔ اس کانفرنس کے مہمان خصوصی کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ آج اس تقریب میں پورے پاکستان سے اسپیشل افراد کی شرکت اس بات ی ضمانت ہے کہ اسپیشل افراد متحد ہو چکے ہیں اور جلد ہی اپنی منزل حاصل کر لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کمشنرآفس میں لفٹ لگادی گئی ہے تا کہ اگر کوئی اسپیشل فرد جو سیڑھیوں کے ذریعہ اوپر نہیں آسکتے ہے وہ لفٹ کے ذریعے آکر مجھ سے بآسانی ملاقات کر سکتے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مکمل یقین دہانی کرائی کہ وہ اسپیشل افراد کے ساتھ ہیں۔ اس موقع پر سیکریٹری سوشل ویلفیئر شارق احمد، ڈاکٹر شہنواز، عاطف شیخ، منزہ گیلانی، پروفیسر حمید، ڈاکٹر حمیرا عزیز، ڈاکٹر اظہارالحق، محمد اکرم ، شفیق الرحمان، عاصم ظفر، کشور زہرہ، ڈاکٹر نگہت شکیل، ذوالفقار قائم خانی، جاوید رئیس اور جاوید ناگوری نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی کشور زہرہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے قومی سطح پر اسپیشل افراد کیلئے بل پیش کیا اور اب ہماری پارٹی بلدیاتی سطح پر ان افراد کی نمائندگی کیلئے اسپیشل کوٹہ مخصوص کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ذوالفقار قائم خانی نے کہا کہ میں ذاتی طور پر اور پارٹی کی سطح پر آپ لوگوں کے ساتھ ہوں اور لاء منسٹر سے ملاقات اور ان سے بات کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کروں گا۔

اس موقع پر سابق صوبائی وزیر جاوید ناگوری نے کہا کہ ہماری پارٹی ہمیشہ سے اسپیشل افراد کے ساتھ ہے اور اگر سندھ اسمبلی میں قانون کے حوالے سے جہاں میری ضرورت ہوگی میں حاضر ہوں ۔ آخر میں صدر ایسوسی ایشن جاوید رئیس نے تمام سرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ وقت دور نہیں ہم اپنے حقوق حاصل کرلیں گے اور تمام اسپیشل افراد معاشرے کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔