سپیشل سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز نے سال 2015 میں دہشت گردوں کے خلاف 33 آپریشنز میں حصہ لیا

17 دہشت گرد مارے گئے، 95 گرفتار ہوئے، بھاری تعداد میں دھماکہ خیز مواد اور ہتھیار برآمد کئے، ترجمان ایس ایس یو

جمعہ 1 جنوری 2016 16:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سندھ پولیس نے سال2015 کے دوران مقامی پولیس، اینٹی وائلینس کرائم سیل، کاؤنٹر ٹیرررزم ڈپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر مختلف مقامات پر33 آپریشنزمیں حصہ لیاجس کے نتیجے میں 17 دہشت گرد مارے گئے اور 95 کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد گرفتار کیے گئے۔دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں 2636 کمانڈوز نے حصہ لیا اوران کے قبضے سے خودکش دھماکوں میں استعمال ہونے والی جیکٹس،بھاری مقدار میں دھماکہ خیز موادوہتھیار کے علاوہ چوری کی گاڑیاں وغیرہ بھی برآمد کی گئیں ۔

ایس ایس یو کے کمانڈوز بشمول خواتین کمانڈوز نے بلدیاتی انتخابات کے دوران حساس مقامات پر امن وامان برقرار رکھنے کے لیے اپنے فرائض انجام دیے جبکہ کراچی شہر میں انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی۔

(جاری ہے)

اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز نے سال 2015 کے دوران حضرت امام حسین ؓ کے یوم شہادت ، چپ تازیہ اور چہلم کے علاوہ 12 ربیع الاول کے موقع پر ریلیوں، جلوسوں اور مذہبی تقریبات کومؤثر انداز میں تحفظ فراہم کیا۔

اسپیشل سیکیورٹی یونٹ پولیس کا پہلا ادارہ ہے جس میں میرٹ کی بنیاد پر بھرتیوں کے لیے نیشنل ٹیسٹنگ سروسز کے ذریعے بھرتیاں کرنے کا عملی سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جبکہ نوکری سے قبل سائیکلوجیکل ٹیسٹ امیدوارں کے لیے ضروری قرار دیا گیا ہے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ملک کا پہلا پولیس کا ادارہ ہے جسے 08 اکتوبر 2015 کو بین الاقوامی ادارہ یونائیٹڈ کنگڈم ایکریٹیڈیشن سسٹم (UKAS) برطانیہ کی جانب سے انسداد دہشت گردی آپریشن، حساس تنصیبات واہم شخصیات کی حفاظت کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو بین الاقوامی معیار کا تسلیم کرتے ہوئے سرٹیفیکیٹ جاری کیا ۔

متعلقہ عنوان :