سندھ ہائیکورٹ میں وی آئی پی پروٹو کول کے خلاف درخواست دائر

جمعہ 1 جنوری 2016 16:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) سندھ ہائیکورٹ میں وی آئی پی پروٹوکول کے خلاف درخواست دائر کرا دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سماجی کارکن ورہنما انصاربرنی کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں وی آئی پی کلچرکے خلاف درخواست دائرکی گئی ہے جس میں صدرپاکستان، وزیراعظم، وزیراعلی سندھ اور گورنرسند ھ کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزارنے موقف اختیارکیا ہے کہ عدالت وی آئی پی پروٹوکول کے خلاف نوٹس لے کیونکہ وی آئی پی موومنٹ کے دوران بنیادی انسانی حقوق پامال ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل بلاول بھٹو زرداری سول اسپتال کے ٹراما سینٹر کا افتتاح کرنے پہنچے تو وی آئی پی پروٹوکول کی وجہ سے اسپتال میں مریضوں کا داخلہ بند کردیا گیا جس کے باعث 10 ماہ کی ننھی بسمہ اپنے والد کی گود میں ہی دم توڑ گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :