سال 2016 کی پانچ عام تعطیلات اتوارکی نظرہونگی

جمعہ 1 جنوری 2016 16:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء)سال 2016 جہاں پوری قوم کے لئے نئی خوشیاں اورنئی امیدیں لے کرآیا ہے وہیں کچھ افراد ناخوش بھی ہیں کیوں کہ اس سال کئی عام تعطیل والے دن اتوارکو ہوں گے۔اتوارپورے پاکستان میں ہفتہ وارتعطیل کا دن ہے اوراس دن آنے والی عام تعطیل کی چھٹی پرعموما نوکری پیشہ افراد اوراسکول جانے والے طالب علم افسوس کا اظہار کرتے ہیں کہ اہل خانہ اوردوستوں کے ہمراہ ایک دن گزارنے کا موقع ضائع ہوگیا۔

(جاری ہے)

سال 2016 میں پانچ عام تعطیلات اتوار کے دن آرہی ہیں اور یہ تعطیلات درج ذیل ہیں۔مزدوروں کا عالمی دن یعنی یکم مئی رواں سال اتوارکو آئے گا جبکہ پاکستان کا یومِ آزادی بھی اتوار کے دن ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایاجائے گا۔سال 2016 کے کلینڈر کے مطابق رواں سال عیدالاضحی اور عیدِ میلاد النبی ﷺ بھی ممکنہ طور پراتوارکے دن ہوں گی جبکہ 25 دسمبریعنی کرسمس اورقائداعظم کا یومِ پیدائش بھی اتوارکے دن ہی منایا جائے گا۔چھٹیوں کے شوقین افراد کے لئے یقینا یہ خبرانتہائی افسوسناک ہے لیکن بہرحال اس سال انہیں یہ پانچ چھٹیاں نہیں مل سکیں گی۔