پی آئی اے نے دورۂ مودی کے دوران خاطر تواضع کی ادائیگی کی خبر کی تردید کردی

جمعہ 1 جنوری 2016 16:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) پی آئی اے کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ میڈیا کے ایک حلقے کی جانب سے گردش کردہ یہ خبر بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہے کہ پی آئی اے نے بھارتی وزیر اعظم کے ہمراہ آنے والے وفد کے لیے لاہور ائرپورٹ پر کی گئی خاطر تواضع کی قیمت کی ادائیگی کی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید کہا کہ وقت کی تنگی کے باعث ابتداء ً پی آئی اے کے عملے نے ادائیگی کردی تھی، تاہم بعد ازاں بِل متعلقہ ڈپارٹمنٹ کو ادائیگی کے لیے بھیج دیا گیا تھا، اور یہ ایک عمومی بات ہے۔

متعلقہ عنوان :