2015ء ، عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں 30 سے 35فیصد تک کی کمی ریکارڈکی گئی

جمعہ 1 جنوری 2016 16:45

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) گزشتہ سال 2015ء کے دوران عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں 30 سے 35فیصد تک کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2015ء مجموعی طور پر تیل کی عالمی مارکیٹ کیلئے اچھا ثابت نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

اس سال کے دوران یورپین بینچ مارک نارتھ سی برینٹ کے تحت تیل کی قیمتوں میں 35فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ امریکی بینچ مارک ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت تیل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر30فیصد کمی آئی جو گزشتہ 11 برسوں میں کم ترین شرح تھی ۔ سال کے آخری روز تیل کے مستقبل کے سودوں میں بالترتیب 44 اور82سینٹ تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔