اے ڈی بی کا سندھ میں تر قیا تی منصو بوں کی ر فتا ر ،معیا ر پر عدم اعتماد کا اظہا ر

تر قیا تی کام اسی طرح کرا ئے گئے تو سندھ کیلئے آ ئندہ ما لی امداد ،قر ضوں کا اجرا ء مشکل بن جا ئیگا ،رپورٹ

جمعہ 1 جنوری 2016 16:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) ایشیائی تر قیا تی بینک نے سندھ کے اندر تر قیا تی منصو بوں کی ر فتا ر اور معیا ر پر عدم اعتماد کا اظہا ر کر تے ہو ئے حکومت سندھ کو مشو رہ د یا ہے کہ اگرتر قیا تی کام ا سی طرح کرا ئے گئے تو پھر سندھ کیلئے آ ئندہ ما لی امداد اور قر ضوں کا اجرا ء مشکل بن جا ئیگا ۔

(جاری ہے)

ایشیائی ئی تر قیا تی بینک نے80صفحا ت پر مشتمل ر پو رٹ حکومت سندھ کو ار سال کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت سندھ نے جو تر قیا تی کام کرا ئے ہیں ان کی ر فتا ر بھی درست نہیں ہے اور جو کام کیا جا ر ہا ہے اس کا معیا ر انتہا ئی خراب ہے اس لئے ان منصو بوں کی عمر کم ہو جا ئیگی با ر شوں،سیلا ب یا آ فتوں میں سندھ کے اندر بہت بڑا نقصا ن ہو گا اور صو بہ میں خو فناک صو ر تحال پیدا ہو گی ر پو ر ٹ کے مطابق صو بہ کے اندر تر قیا تی منصو بوں کی نگرا نی کے ادارے بھی نہیں ہیں جس کے باعث فیلڈ کے افسران اپنی پسند کے منصو بے تیا ر کر رہے ہیں اس ر پو رٹ پر چیف سیکر یٹر ی نے سیکر یٹریز کا اجلاس بلا لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :