زیادہ محصولات وقت کا تقاضا ہے، ،ایف بی آرٹیم اسحاق ڈارکی زیرنگرانی بہت محنت کررہی ہے،ہارون اختر

گیس بحران پر قابو پانے کیلئے ایل این جی منصوبہ شروع کیا، بجلی لوڈشیڈنگ کم ہوکر4گھنٹے رہ گئی ہے، معاون خصوصی وزیراعظم

جمعہ 1 جنوری 2016 16:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے محصولات ہارون اختر نے کہا ہے کہ زیادہ محصولات وقت کا تقاضا ہے، 2013میں نظام سنبھالا تو مشکلات درپیش تھیں،ایف بی آرکی ٹیم اسحاق ڈارکی زیرنگرانی بہت محنت کررہی ہے۔

(جاری ہے)

رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہارون اختر نے کہا کہ گیس بحران پر قابو پانے کیلئے ایل این جی کامنصوبہ شروع کیاگیا، بجلی کی لوڈشیڈنگ کم ہوکر4گھنٹے رہ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2013میں نظام سنبھالا تو مشکلات درپیش تھیں،وزیراعظم کی قیادت میں مشکلات پر قابو پایا،حکومت کی مثبت پالیسیوں کے باعث ملک میں اقتصادی انقلاب آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرخزانہ کے دئیے گئے اہداف سے زیادہ وصولیاں کیں، موجودہ حکومت اور تاجروں کیلئے ماحول سازگار ہے ،حکومت نے سہولت فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل کیا ،ٹیکس ادا کرنے والوں میں 33 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :