موٹروے پولیس کی کارروائی، شراب کی 456 بوتلیں برآمد ، دوملزمان گرفتار

جمعہ 1 جنوری 2016 16:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شراب کی456 بوتلیں برآمد کر کے ایک خاتون سمیت ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق POعتیق الرحمن اور POایا زالرحمن نے موٹروے (M-2) پر شیخوپور ہ کے علاقے میں دوران پیٹرولنگ ایک کرولا کار نمبر LED-1231 کو بیک لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے روکا ۔

جس میں ایک مرد اور ایک عورت سوار تھے ۔

(جاری ہے)

افسران نے کار میں سوار افراد کی مشکوک حرکات پر گاڑی کی تلاشی لی تو اس میں سے شراب کی 136بڑی اور 320چھوٹی بوتلیں برآمد ہوئی جو کہ لاہور سے سرگودھا سمگل کر رہے تھے، اسطرح موٹروے پولیس نے بھار ی مقدار میں شراب سمگل کرنیکی کوشش ناکام بناتے ہوئے کار میں سوار دونوں ملزمان عامر رازق اور ساجدہ زوجہ محمد سلطان سکنان لاہور کو گرفتار کرلیا ۔بعد ازاں موٹروے پولیس نے گرفتار ملزمان کو برآمد شدہ شراب اورکار سمیت برائے مزید قانونی کارروائی لوکل پولیس تھانہ صدر شیخوپورہ کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :