محکمہ تحفظ ماحولیات کی ٹیم کا چھاپہ ہسپتالوں کا فضلہ سٹور کرنے پر مزید دو گودام سربمہر

جمعہ 1 جنوری 2016 16:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء )محکمہ ماحولیات کی ٹیم نے چھاپہ ما کر ہسپتالوں کے ویسٹ کو سٹور اور ری سائیکل کرنے پر مزید دو گوداموں کو سیل کردیا۔ صوبائی وزیر برائے ماحولیاتی کی ہدایات کے تحت ہسپتالوں کے فضلات کو دوبارہ استعمال اور سٹور کرنے والی فیکٹریوں اور گوداموں کے خلاف محکمہ ماحولیات کے چھاپے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر جاوید اقبال ڈسڑکٹ آفیسر ماحولیات انجم ریاض بمعہ انسپکٹر ماحولیات نے بندروڈ کے قریب واقع ہسپتالوں کے فضلات کاکام کرنے والے گوداموں کا دورہ کیا اور ہسپتالوں کے ویسٹ کو سٹور اور ری سائیکل کرنے پر دو گوداموں کو سیل کردیا۔ ڈائریکٹر جنرل جاوید اقبال نے کہا ہے کہ محکمہ کی کارروائی مزید اسی طرح جاری رہے گی جس کا مقصد شہریوں کی صحت تحفظ اور ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہے۔