صوبہ بھر کی انڈسٹریل اسٹیٹس کی آن لائن لیبر انسپکشن 8جنوری تک مکمل کر لی جائے گی‘راجہ اشفاق سرور
صوبہ بھر کے8اضلاع کی 13 انڈسٹریل اسٹیٹس کے 1214 یونٹس کی لیبر انسپکشن جدید ٹیکنالوجی سے کی جا رہی ہے ‘صوبائی وزیر
جمعہ 1 جنوری 2016 16:32
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) صوبائی وزیر محنت وانسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں پہلے مرحلے میں صوبہ بھر کی تمام انڈسٹریل اسٹیٹس میں چائلڈ لیبر کا خاتمہ ، کم از کم اجرت پر عملدرآمد ، آکو پیشنل سیفٹی اوررجسٹریشن یقینی بنانے کے لئے صنعتی اداروں کی آن لائن انسپکشن 8 جنوری تک بہر صورت مکمل کر لی جائے گئی ۔
انہوں نے یہ بات اس حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ ڈی جی لیبر محمد سلیم حسین ، ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر داؤد عبداﷲ ، ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر لاہور سید حسنات جاوید اور محکمہ لیبر کے دیگر اعلیٰ افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔ ڈی جی لیبر محمد سلیم حسین نے آن لائن ا نسپکشن کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت بارے اجلاس کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک سرگودھا ، فیصل آباد ، خانیوال، راولپنڈی اور ساہیوال میں جدیداینڈرائڈ ٹیکنالوجی کے ذریعے انڈسٹریل یونٹس کی آن لائن ا نسپکشن کا عمل مکمل ہو چکا ہے ، ضلع لاہور میں قائداعظم اور سندر انڈسٹریل اسٹیٹس کے 596میں سے410 یونٹس کی آن لائن ا نسپکشن مکمل ہو چکی ہے ، جس کے لئے 8 ٹیمیں بلاناغہ کام کر رہی ہیں جبکہ باقی تمام یونٹس کی انسپکشن 8 جاری تک مکمل کر لی جائے گی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.