انسداد پولیو مہم: قوم کو جنگی بنیادو ں پر کام کر نا ہو گا،ڈی سی ا وجاوید اختر محمو د

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 1 جنوری 2016 16:29

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جنوری۔2016ء) ڈی سی ا وجاوید اختر محمو دنے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں قوم کو جنگی بنیادو ں پر کام کر نا ہو گا ، پو لیو وائرس کی مو جودگی سے عالمی سطح پر پاکستان کی معشیت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ، اقوم عالم میں پاکستان کے مثبت امیج کو سر بلند رکھنے کیلئے پو لیو کا خاتمہ کر نا اشد ضروری ہے ، محکمہ صحت کے حکام معاشرے کو پولیو وائرس سے پاک کرنے کیلئے جانفشانی اور جذبہ حب الوطنی سے اپنے فرائض منصبی ادا کریں ، پولیو کے خاتمہ کیلئے کو ئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ، ان خیالات کا اظہار انہو ں نے تین روز انسداد پو لیو مہم کے سلسلہ میں کیے جانے والے انتظامات کے جائزہ اجلاس سے کرتے ہو ئے کیا ، اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سراج الدین شاد ، اسسٹنٹ کمشنر عائشہ اشرف ، ڈی آئی او سید سلمان حسین ، ڈی او ہیلتھ ، ڈا کٹر ریا ض ، ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر امان اﷲ، ورلڈہیلتھ کے نمائندے ، ڈی ایس پی شاہدہ نو رین ،ڈی او پاپولیشن سمیت متعلقہ اداروں کے افسران بھی مو جو د تھے ، اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سراج الدین شاد نے انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں کیے جانے والے انتظامات سے متعلق تفصیلی بر یفنگ دی ، انہو ں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں پولیو کے قطرے پلانے و الی ٹیمو ں کی ڈیو ٹیا ں لگا دی گئی ہیں اور جو اپنے اپنے علاقو ں میں پانچ سال تک کی عمر کے بچو ں کو پولیو کے قطرے پلانے کی ذمہ دارایا ں ادا کریں گی ، ڈی سی او جاوید اختر محمود نے کہا کہ محکمہ پولیس انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیمو ں کو مکمل طور پر سیکورٹی فراہم کرے اور اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی غفلت ، کو تاہی نہ کی جائے ، ڈی سی او جاوید اختر محمو دنے کہا کہ پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیمو ں کی کاردگی کو جانچنے کیلئے خفیہ ٹیمیں بھی معتین کی جائیں ،ا نہو ں نے کہا کہ علماء کر ام و امام مساجد کہ وہ پو لیو کے متعلق بے بنیاد پراپگنڈہ کرنے والو ں کے خلاف عوام میں شعور بیدار کریں اور انسداد پولیو سے متعلق رہنمائی کریں ، ڈی سی ا وجاوید اختر محمود نے کہاکہ ہمیں مل جل کر ان عوامل پر قابو پانا ہے جو انسداد پو لیو کے سلسلہ میں رکاوٹ ہیں اور اس قومی مقصد کیلئے ہمیں اپنے اپنے دائرہ اختیار میں ثمر آور اقدامات کر نا ہو ں گئے تاکہ پولیو کا خاتمہ یقینی طور پر کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :