کار وباری رنجش پر 16 افرادکا شا پنگ مال پر دھاوا ،مقدمہ درج

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 1 جنوری 2016 16:29

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جنوری۔2016ء) کار وباری رنجش پر 16 افرادکا شا پنگ مال پر دھاوا ،آہنی رارڈ اور سریئے کے پے درپے وار کر کے 5 افراد کو شدید زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

بتا یا گیا ہے کہ شہیدی بازار کے تاجر حا جی علی شیر کے علی شاپنگ مال کے سامنے بابر وغیرہ کے ساتھ کارو باری رنجش عرصہ دراز سے جا ری تھی جس کی بنا پر مرزا عقیل وغیرہ 15/16 کس افراد نے علی شاپنگ کے آگے فلائر لائیٹ پول لگا نے کی آڑ میں مسلح آہنی ،سریہ ،سبل اور ڈنڈا سے آکر علی شاپنگ مال کے ملاز مین کو ملزمان نے وہیشیا نہ تشدد کا نشانہ بناتے ہو ئے انواراﷲ،محمد احمد،اختر،الیاس ،مشتاق ،معین کو وہیشیا نہ تشدد کا نشا نہ بنا کر شدید زخمی کر دیا ۔

الیاس کو تشویش نا ک حالت کے باعث ڈاکٹر نے ساہیوال ریفر کر دیا جبکہ دیگر 4 افراد کو پاکپتن میں طبعی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو کی ایمر جنسی میں شفٹ کر دیا گیا ۔پولیس نے حاجی علی شیر کی رپورٹ پر مر زا عقیل پر 15/16 افراد کے خلاف اقدام قتل سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔