ڈسٹرکٹ پولیس پاکپتن نے سال 2015 ء کے دوران 5730مقدمات درج کیے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 1 جنوری 2016 16:29

پاکپتن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جنوری۔2016ء) ضلعی پولیس پاکپتن نے سال 2015 ء کے دوران 5730مقدمات درج کیے ۔پولیس ذرائع کے مطابق قتل کے79مقدمات ،ٓاقدام قتل کے79مقدمات ،ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں کے دوران قتل کے 3مقدمات ، ،پولیس مقابلوں کے 3 مقدمات ،، ضرر کے341 مقدمات ،پولیس مزاحمت کے 10مقدمات, مزاحمت سرکاری اداروں کے 11مقدمات ،اغواء کے 227مقدمات ،زیادتی کے146مقدمات ، اجتماعی زیادتی کے4 مقدمات ، قحبہ خانہ کے 9مقدمات ،شدید حادثات کے40مقدمات ،معمولی حادثات کے13 مقدمات ، عصمت دری کے32مقدمات ،ڈکیتی کے کل 48مقدمات درج کیے گئے جن میں کار ڈکیتی ،4 موٹر سائیکل ڈکیتی ،3دیگر گاڑیاں اور41دیگر ڈکیتوں کے مقدمات شامل ہیں راہزنی کے161مقدمات درج کیے گئے جن میں کار راہزنی ،47موٹر سائیکل راہزنی اور 4دیگر اور 110دیگر قسم کے راہزنی مقدمات شامل ہیں نقب زنی کے 226مقدمات درج کیے گئے گاڑی چوری کے کل 103مقدمات درج کیے گئے جن میں کار چوری کے 9مقدمات موٹر سائیکل چوری کے90مقدمات و دیگر 4مقدمات شامل ہیں دیگر چوریوں کے 512مقدمات درج کیے گئے جن میں مویشی چوری 166مقدمات چوری کے عام چوری کے 362مقدمات شامل ہیں دفعہ411کے تحت 19 مقدمات درج کیے گئے منشیات کے 795مقدمات درج کیے گئے اور ناجائز اسلحہ کے 1024مقدمات ،ایمپلی فائرایکٹ کے 176مقدمات قمار بازی کے 40 مقدمات ،متفرق مقدمات 1517 مقدمات درج کیے گئے پانی چوری کے مقدمات مویشی چوری کے 166 مقدمات بجلی چوری کے مقدمات اور گیس چوری کے مقدمات درج کیے گئے پولیس نے51 گینگ گرفتار کئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے 2552اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا اور830 عدالتی مفرور کو گرفتار کیا اور 45نشی گرفتار کئے گئے۔اور 83چالو بھٹیاں پکٹری گئیں۔2.135گرام ہیرؤئن،282.116 گرام چرس، 40.325افیون،8592 لیٹر شراب،0.500 گرام بھنگ،10کلاشنکوف،74رائفلیں،119بندوقیں،83ریوالور، 616پسٹل146 کاربین،3خنجر، 26204گولیاں برآمد کی۔

متعلقہ عنوان :