حکومت شوگر ملزمالکان کو زمینداروں کے استحصال سے بچائے ، مہر مشتاق احمد

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 1 جنوری 2016 16:28

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جنوری۔2016ء ) حکومت شوگر ملزمالکان کو کسانوں زمینداروں کے استحصال سے بچائے گنے کی فی من قیمت 170کی بجائے 250روپے فی من مقر رکرکے گنے کے کاشتکاروں کو شوگر ملزوں کو فراہم کیے جانے والے گنے کی بروقت قیمت کسانوں کو دلوائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مہر مشتاق احمد گرو جنر ل سیکرٹری نمبردار ایسوسی ایشن سابق چیئرمین یونین کونسل ناصر نے ہمراہ غلام شبیر وڑائچ صدر فارمرز ایسوسی ایشن اعجاز احمدگرو ایڈوکیٹ کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس میں کیا انہوں نے کہا ملزمالکان گنے کی موجودہ قیمت170روپے فی من پر گنا وصول کررہے ہیں جس سے کسانوں زمینداروں کے اخراجات پورے کرنے مشکل ہے جس سے کسان زمیندار گنا کی کاشت کرنے کی بجائے دیگر زرعی اجناس کاشت کرنے پرمجبور ہے جس سے ملک شوگرمافیا کی اجارہ داری کے باعث چینی کے بحران کا شکار ہوسکتا ہے ملزمالکان زمینداروں کسانوں کو گنا خریدنے کے باوجود ادائیگیوں میں تاخیری حربے استعمال کرکے اپنی فصل اونے پونے اپنے مقرر کردہ پرائیویٹ ڈیلروں کے ذریعے خرید کر کسانوں زمینداروں کا استحصال کرتے ہیں حکومت پنجاب کسانوں زمینداروں کی بہتری کے لیے فی الفور گنے کی امدادی قیمت 250روپے مقر رکرکے گنے کی خرید گندم اور دھان کی طرح سرکاری سرپرستی میں خرید کروائے تاکہ ملک میں چینی کا بحران پیدا ہونے سے بچ سکے اور کسان زمیندار شوگرملز مالکان کے استحصال سے بچ سکیں۔