ضمنی انتخاب پی پی 89: مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ہرانے کیلئے سرتوڑ کوششیں شروع

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 1 جنوری 2016 16:28

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جنوری۔2016ء ) ضمنی انتخاب پی پی 89 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ہرانے اور پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار رانا شفیق خاں کو آزاد امیدوار کے حق میں دستبردار کروانے کے لیے سرتوڑ کوششیں شروع کر دی گئیں ہیں،جبکہ پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار قیادت کے فیصلہ سے بغاوت کرتے ہوئے الیکشن لڑنے پر بضد ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی پی 89کے ضمنی انتخاب نے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی عہدیداروں کے اختلاف کو عیاں کرکے رکھ دیا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ سے لے کر امیدوار سامنے آنے تک پہلے ضلعی عہدیداران چوہدری سرور کی قیادت میں ریاض فتیانہ سے دست گریبا ن رہے جس میں انہیں شوکاز نوٹس سمیت تحریک انصاف سے فارغ کرنے کی دھمکیاں دی گئی چھ جنوری کو پولنگ ہونے میں چند دن باقی ہے تحریک انصاف کے رہنماؤں نے مایوس ہوکر اپنے نامزد امیدوار اناشفیق خان کو آزاد ا میدوار کے حق میں دستبردار کروانے کے لیے سرتوڑکوششیں کی مگر نامزد امیدوار راناشفیق خاں کے مسلسل انتخاب میں حصہ لینے کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری محمد سرور پنجاب آرگنائزر کی سربراہی میں اپنے نامزد امیدوار ٹکٹ ہولڈر رانا شفیق خان کی حمایت کی بجائے آزاد امیدوار سونیا علی رضا کی حمایت کا اعلان کردیا پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر رانا شفیق خان نے پی ٹی آئی کی قیادت کے فیصلہ کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے پی پی 89کے ضمنی انتخاب میں انتخابی نشان بلے پر الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا اس طرح پی پی 89کے ضمنی انتخاب نے تحریک انصاف کے رہنماؤں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو سخت امتحان میں ڈال دیا جس سے چھ جنوری سے قبل ہی پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدو ار پیر قطب علی شاہ المعروف علی بابا کی پوزیشن مکمل طورپر واضح ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :