انسداد گداگری ایکٹ نہ ہونے سے شہری پیشہ ور بھکاریوں کے ہاتھوں لٹنے لگے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 1 جنوری 2016 16:28

پیرمحل( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جنوری۔2016ء )سماجی فلاحی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کی عدم توجہی ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں انسداد گداگری ایکٹ نہ ہونے سے شہری صحت مند وتوانا پیشہ ور بھکاریوں،نشہ باز گداگروں کے ہاتھوں لٹنے لگے ،فی الفور ضلع بھر میں انسداد گداگری ایکٹ مہم چلائی جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیرمحل سمیت ضلع بھرمیں نامعلوم مقامات سے آکر شاہراؤں،چوکوں اور دیگر عوامی مقامات پر بہروپیئے اور پیشہ ور گداگراور برقعہ پوش خواتین بھیک مانگنے کی آڑ میں گھروں میں داخل ہوکر وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ شہری صحت مند وتوانا پیشہ ور بھکاریوں،نشہ باز گداگروں کے ہاتھوں سرعام لٹ رہے ہیں نوجوان خواتین اور بوڑھے مرد نماز جمعہ کے اوقات میں مسجد وں کے اندر نماز کی ادائیگی کے دوران خداا ور رسول کے واسطے دیتے ہوئے نمازیوں کا سکون غارت کیے ہوئے ہیں پیرمحل کے سماجی حلقوں نے کچھ عرصہ قبل اپنی مدد آپ کے تحت انسداد گداگری مہم شروع کی تھی جس سے نہ صرف امداد کے مستحقین کی کفالت کا بندوبست ہواتھا بلکہ پیشہ ور بھکاریوں سے شہریوں کو سکون ملا تھا انتظامیہ کے عدم تعاون کے باعث یہ سلسلہ بند ہوگیا جس سے دوسرے اضلاع کے بھکاریوں نے اس علاقہ کا رخ کرلیا سماجی فلاحی حلقوں نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور ضلع بھر میں انسداد گداگری ایکٹ فعال کرتے ہوئے سرکاری سطح پر ضلع بھر میں انسداد گداگری ایکٹ مہم چلائی جائے۔