اولیاء کے آستانے رُشدوہدایت کے سرچشمے اور روشنی کے مینار ہیں حضور قبلہ عالم خواجہ پیر محمد صادق نے اپنی پوری زندگی خوف خدا، عشق مصطفی محبت رسول، حیثیت الہی، اطاعت رسول ، تزکیہ نفس اور تضفیہ باطن اسلام کی ترویج واشاعت ،مساجد کی تعمیر، درس قرآن ، درس حدیث ، رواداری، محبت اخلاق وپیار، صبر وتحمل، برداشت اور علم کے چراغ روشن کرنے میں گزاری

یادگار اسلاف حضرت علامہ محمد بشیر مصطفوی کاجامع مسجدمدینہ سیکٹر C/2میں پیر محمد صادق کے عرس کی تقریب سے خطاب

جمعہ 1 جنوری 2016 15:57

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء) اولیاء کے آستانے رُشدوہدایت کے سرچشمے اور روشنی کے مینار ہیں حضور قبلہ عالم خواجہ پیر محمد صادق نے اپنی پوری زندگی خوف خدا، عشق مصطفی محبت رسول، حیثیت الہی، اطاعت رسول ، تزکیہ نفس اور تضفیہ باطن اسلام کی ترویج واشاعت ،مساجد کی تعمیر، درس قرآن ، درس حدیث ، رواداری، محبت اخلاق وپیار، صبر وتحمل، برداشت اور علم کے چراغ روشن کرنے میں گزاری ۔

ان خیالات کااظہار یادگار اسلاف حضرت علامہ محمد بشیر مصطفوی نے جامع مسجدمدینہ سیکٹر C/2میں سرکار گلہار پیر محمد صادق کے عرس مبار ک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ آستانہ عالیہ گلہار شریف علم وحکمت کاوہ عظیم مرکز ہے جہاں سے تصوف، طریقت ، معرفت ،علم وحکمت کے سرچشمے پھوٹتے ہیں اور پوری دنیا کو سیراب کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ علامہ سلیمان جزولی مصنف دلائل الخیرات کاشمار عظیم علماء میں ہوتاہے آپ نے اپنی تصنیف دلائل الخیرات میں دورد شریف کے فضائل وبرکات لکھ کر ہمارے لیے جنت کاراستہ آسان کردیاہے علامہ سلیمان جزولی نے اپنی پوری زندگی عشق مصطفیکے بھاہبڑ روشن کرتے گزاری آج اگر امت دہشت گردی اور انتہاء پسندی سے نجات چاہتی ہے تو انہیں ان اولیاء کی زندگیوں کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنا ہوگا کامیابی قدم چومے گی علامہ محمد بشیر مصطفوی نے دار العلوم محمد یہ نظامیہ کے شہید طالب علم سید سبطین حسین شاہ مرحوم جو کہ گزشتہ دنوں ایک حادثے میں شہید ہوگئے تھے ان کے والدین عزیز واقارب سے بھی دلی تعزیت کااظہار کیااور کہاکہ جو آدمی حصول علم کے لیے اپنے گھر سے نکلتاہے راستے میں اگروفات پاجائے تو وہ شہادت کے رُتبے پر فائز ہوتاہے جامع مسجد مدینہ C/2میں پیر محمد صادق آف گلہار شریف، علامہ سلیمان جزولی اور طالب علم سید سبطین شہید کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی اختتام پر اتحاد عالم اسلام ، استحکام پاکستان ،تحریک آزادی کشمیر ، خطہ کشمیر کی ترقی وخوشحالی اور بزرگان دین کے درجات کی سربلندی کے لیے خصوصی دُعا کی گی۔